شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں اس فیسٹول کا افتتاح اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کیا۔
میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سپراسٹار رجنی کانت کی موجودگی نے اس تقریب کو چارچاند لگا دیا۔
تقریب کا آغاز آنجہانی سابق وزیراعلی منوہر پریکر پر بنی فلم کے ساتھ ہوا۔
گوا میں 2004سے ہرسال بین الاقوامی فلم فیسٹول کا سلسلہ آنجہانی رہنما پریکر نے ہی کیا تھا۔
گوا کے وزیراعلی وجے ساونت تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
امیتابھ اور رجنی کانت کے اسٹیج پر آتے ہی پورا اسٹیڈیم ہزاروں شائقین کی زوردار تالیوں سے گونج اٹھا۔
معروف فلم ہدایت کار کرن جوہر نے پروگرام کی نظامت کی۔