ETV Bharat / bharat

دنیا بھر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 33.08 لاکھ تک پہنچی - مرکز کے زیر انتظام علاقوں

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 2،34،108 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 33،08،290 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کن ریاستوں میں کتنی اموات، کتنے متاثر ؟
کن ریاستوں میں کتنی اموات، کتنے متاثر ؟
author img

By

Published : May 1, 2020, 4:07 PM IST

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، آج صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 35043 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1147 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ ملک میں اب تک 8888 افراد اس وبا سے شفایاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 10.95 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 63،861 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

کن ریاستوں میں کتنی اموات، کتنے متاثر ؟
کن ریاستوں میں کتنی اموات، کتنے متاثر ؟

یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27967 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 205463 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔

سپین كووڈ-19 وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2،39،639 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 24543 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 87،187 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6006 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونےوالے 80 فیصد افراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے ۔

اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 167178 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 24376 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،63،009 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،623 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 171253 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 26771 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 120204 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3174 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 94640 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 6028 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

روس میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ وہاں اب تک 106498 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1073 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے بیلجیم میں 7594، برازیل میں 5466، ہالینڈ میں 4795، کینیڈا میں 3082، سویڈن میں 2586، سوئٹزرلینڈ میں 1737، میکسیکو میں 1859، آئر لینڈ میں 1190 اور پرتگال میں 989 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 16817 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے 385 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.