ETV Bharat / bharat

'سنہ 2024 سے قبل عالمی ہوائی سفر کی بحالی غیریقینی'

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 10:05 AM IST

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے کہا کہ 'دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کی وجہ سے گلوبل ایئر ٹریفک سنہ 2024 تک بحال ہونے کی امید نہیں ہے'۔

global air travel expected to not recover before 2024, says iata
2024 سے پہلے عالمی ہوائی سفر کی بحالی متوقع ہے: آئی اے ٹی اے

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے انتباہ دیا ہے کہ 'دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس کا زندگی کے مختلف شعبہ جات کے ساتھ ساتھ عالمی ہوائی سفر پر بھی براہ راست منفی اثر پڑا ہے'۔

آئی اے ٹی اے کے مطابق 'کارپوریٹ سفر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ عام صارفین اور سیاحوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ اسی وجہ سے تاحال ہوائی سفر کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے 2024 تک بھی سفر کا امکان نظر نہیں آرہا ہے'۔

آئی اے ٹی اے نے کہا ہے کہ 'عالمی ہوائی سفر توقع سے کہیں زیادہ آہستہ آہستہ بحال ہوسکتا ہے'۔

ایئر لائن انڈسٹری کی تجارتی ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہا کہ '2024 تک وبائی بیماری کی وجہ سے پہلے کی سطح پر واپس آنے میں نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ امریکہ اور ترقی پذیر ممالک میں کورونا وائرس وبا پھیلنے کی رفتار میں مزید اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے'۔

ذرائع کے مطابق 'طویل فاصلہ طے کرنے والے سفر کے مقابلے میں قلیل فاصلہ طے کرنے والے سفر کی بازیابی اب بھی مشکل نظر آرہی ہے'۔

عہدیداروں نے کہا ہے کہ '2020 میں عالمی مسافروں کی تعداد (جہازوں) میں 2019 کے مقابلہ میں %68 کی کمی واقع ہوئی ہے'۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 'ویڈیو کانفرنسنگ کے نتیجے میں کارپوریٹ سفر میں کمی آئی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ذاتی ملاقاتوں اور صارفین کی طبعی موجودگی کے متبادل کا استعمال کیا جارہا ہے'۔

آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او الیگزینڈر ڈ جنیاک کے مطابق عام وقت میں بین الاقوامی ٹریفک کا دو تہائی عالمی ہوائی سفر ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.