گرلز اسلامک آرگنائزیشن کے زیراہتمام نامپلی نمائش میدان میں یک روزہ کانفرنس میں طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد موجود رہی۔
اس کانفرنس سے اسلامک سکالرز نے خطاب کیا اور ملک کے موجودہ حالات، خواتین کا معاشرے میں کردار پر بھی تقاریر ہوئی۔
مزید پڑھیں : 'نفرت کی دیوار توڑ کرمحبت کو عام کرنے کی ضرورت'
اس ایک روزہ خواتین کانفرنس میں ڈاکٹر طلحہ متین جماعت اسلامی ہند بنگلور نے مغرب سے متعلق ہمارے موجودہ رویے کے موضوع پر کہا کہ 'اس ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے کے لیے برادران وطن کے ساتھ مسلمانوں نے بھی حصہ لیا اس کے باوجود مسلمانوں پر ہمیشہ سے ہی باطل طاقتیں مشکوک نظریں جمائی ہوئی ہیں اور ملک کو سامرا جیت کی طرف ڈھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے'-
اس کانفریس میں دس ہزار سے بھی زیادہ خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔