ETV Bharat / bharat

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 پر ایک نظر

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کی جملہ 150 نشستوں پر تلنگانہ راشٹر سمیتی نے 150، بھارتیہ جنتا پارٹی نے 149، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے 51 اور کانگریس نے تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ایس ای سی نے رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) اور دیگر وجوہات کے پیش نظر بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

GHMC Election 2020 brief details
جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 پر ایک نظر
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 8:57 AM IST

تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کے لیے پولنگ کے 48،000 اہلکاروں اور 52،500 پولیس فورس کو تعینات کر کے بیلٹنگ کے عمل کے وسیع انتظامات اور منظم بندوبست کیے گئے ہیں۔

ویڈیو

اس سے قبل انتخابی کارکنوں اور مختلف پارٹیوں نے ووٹرز کو ووٹنگ اور اپنے حق میں ووٹ کے لیے کئی فلمی شخصیات کو شامل کرتے ہوئے مہم چلائی۔

ریاستی الیکشن کمشنر سی پاراتھاسارتھی نے رائے دہندوں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

GHMC Election 2020 brief details
بہ شکریہ ٹوئٹر

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تر انتظامات بشمول ہموار رائے دہندگی کے لئے کئے گئے ہیں۔ ہر پولنگ مرکز پر ووٹرز کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈوبک اسمبلی حلقہ میں حالیہ ضمنی انتخاب میں اپنی فتح کی خوشی سے بی جے پی نے جی ایچ ایم سی انتخابات جیتنے کے لئے ایک طاقتور مہم چلائی۔

GHMC Election 2020 brief details
بہ شکریہ ٹوئٹر

اس بار گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا الیکشن کافی دلچسپ ہونے جارہا ہے۔ تمام جماعتوں نے انتخابی مہم میں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کہا کہ 'اب کی بار حیدرآباد میں بی جے پی کا میئر ہو گا'

GHMC Election 2020 brief details
بہ شکریہ ٹوئٹر

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی انتخابی مہم کا اتوار کے روز آخری دن تھا۔

چوبیس اسمبلی حلقوں میں جی ایچ ایم سی کے 150 وارڈوں کے لیے ایک ہزار 122 امیدوار میدان میں ہیں۔

اس انتخاب کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 74.67 لاکھ سے زائد ہے۔

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت اعلی رہنماؤں نے پارٹی کے لیے انتخابی مہم چلائی۔

تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے ایگزیکٹو چیئرمین نے بھی اپنی پارٹی کے لیے انتخابی مہم چلائی۔

GHMC Election 2020 brief details
بہ شکریہ ٹوئٹر

تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی اور سینئر رہنماؤں نے بھی اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائی۔

حیدرآباد سے رکن پارلیمان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی اور ان کے بھائی رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے بھی کئی ریلیاں نکالیں۔

وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے 28 نومبر کو یہاں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا اور شہر کی ترقی کے لیے پارٹی کے وعدوں کا بھی ذکر کیا، مرکزی وزیر امت شاہ، اسمرتی ایرانی، وزیر مملکت کشن ریڈی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے متعدد رہنماؤں نے ٹی آر ایس کے 'پریوار راج' اور اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ 'خفیہ' اتحاد پر شدید نکتہ چینی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.