مشرقی دہلی میں غازی پور ڈیری فارم کو آج سے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ پورے علاقے کو سینیٹایز کیا جارہا ہے اور آدھار کارڈ کے بغیر علاقے میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ باہری افراد کے یہاں آنے کی صورت میں کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔
محض انہیں افراد کو آنے کی اجازت ہو گی جن کے پاس غازی پور ڈیری فارم کا آدھار کارڈ ہے ورنہ کسی کو بھی ڈیری فارم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
مشرقی دہلی کے غازی پور ڈیری فارم کے کھچڑی پور میں کورونا کے مریض کی تصدیق کے بعد علاقے کے لوگ اور پولیس کے تعاون سے پورے ڈیری فارم کو سیل کر دیا گیا ہے۔
یہاں ڈی ڈی اے کے قریب 960 فلیٹز اور 10 گیٹز ہیں۔ پولیس اور آر ڈبلیو اے کے ذریعہ ہر گیٹ اور پولیس کی پیکیٹ پر تالا لگا دیا گیا ہے اور مقامی پولیس نے گشت شروع کر دی ہے۔ساتھ میں ریذیڈینس ویلفئیر ایسوسی ایشن کے ذمہ داران بھی موجود ہیں۔
احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا کورونا سے تحفظ کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔