جنرل راوت نے ساؤتھ بلاک میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے قومی جنگ یادگار جا کر وطن کی حفاظت میں اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مرکزی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی ایس کے عہدے کی تشکیل، رول، قوانین اور چارٹر کو منظوری دے دی تھی۔ کابینہ نے وزارت دفاع میں فوجی امور کے ایک نئے شعبے کی تشکیل کو بھی منظوری دی تھی۔ سی ڈی ایس اس محکمہ کے سربراہ اور سیکرٹری ہوں گے۔ سی ڈی ایس کے عہدے پر فائز ہونے والا افسر چارا سٹار کے رینک والا جنرل ہوگا۔ ان کی تنخواہ تینوں افواج کے سربراہان کی مساوی ہوگی۔ وہ حکومت کو دفاعی معاملات میں مشورہ دینے والا بڑا افسر ہوگا۔ سی ڈی ایس فوجی امور کے محکمہ کے سربراہ کے ساتھ ساتھ فوج کے چیف آف اسٹاف کمیٹی کا مستقل چیئرمین بھی ہوگا۔
جنرل راوت منگل کے روز آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔