ETV Bharat / bharat

جنرل قاسم سلیمانی کی لاش اہواز پہنچا دی گئی

author img

By

Published : Jan 5, 2020, 1:43 PM IST

جمعہ کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملہ میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی لاش مغربی ایران کے شہر اہواز پہنچادی گئی۔

جنرل قاسم سلیمانی کی لاش اہواز پہنچا دی گئی
جنرل قاسم سلیمانی کی لاش اہواز پہنچا دی گئی

دو روز قبل عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر جنازہ میں شریک لوگوں نے امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے تھے۔ قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی قصبہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر پنٹاگن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قاسم سلیمانی کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.