اس سے قبل آج صبح چھٹے مرحلے کے لیے دہلی سمیت ملک کی سات ریاستوں کی 59 پارلیمانی سیٹوں کے لیے سخت سکیورٹی کے درمیان آج صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ جن ریاستوں کے پارلیمانی سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ان میں بہار، بنگال اور مدھیہ پردیش کی 8۔8، اترپردیش کی 14، جھارکھنڈ کی 4، ہریانہ کی 10 اور دہلی کی سات سیٹیں شامل ہیں۔
وقت: 06:15
چھٹویں مرحلے میں کل 59.70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں 80.13 فیصد، دہلی میں 54 فیصد، ہریانہ میں 62.14 فیصد، دہلی میں 50.82 فیصد، بہار میں 55.04 فیصد، جھارکھنڈ میں 64.46 فیصد، اور مدھیہ پردیش میں 60.12 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
وقت: 05:55
بہار میں 59 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
وقت: 05:45
کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ معربی بنگال کی حکمراں جماعت ٹی ایم سی کے خلاف شکایت کرے گی۔
وقت: 05:35
بھوپال سے کانگریس کے امیدوار دگ وجے سنگھ اپنے حلقے میں ووٹ نہیں ڈال سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھوپال کے ووٹر فہرست میں اپنا نام شامل کریں گے۔
وقت: 05:25
دہلی کے بعض علاقوں میں عوام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے جس کے سبب وہ طویل قطاروں میں ٹہرنے پر مجبور ہیں۔
وقت: 05:20
عام آدمی پارٹی کے رہنما اور امیدوار راگھو چڑھا نے الزام لگایا کہ بی جے پی بوتھ کیپچرنگ کر رہی ہے اور بڑے پیمانے پر اس پارٹی کی جانب سے سنگم وہار میں رگنگ کی جارہی ہے۔
وقت: 05:15
مرکزی وزیر مختیار عباس نقوی نے کہا کہ معربی بنگال کے حالات سے لگتا ہے کہ ریاست 'گنڈا راج' میں بدل گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں بی جے پر رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ تشدد کا سلسلہ جاری ہے
وقت: 05:10
ریاست بہار میں 4 بجے تک مجموعی طور 55.09 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں آٹھوں سیٹوں پر این ڈی اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 05:05
قومی دارالحکومت دہلی میں 5 بجے تک 45.47 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ دہلی کی سات نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں ساتوں سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 05:00
ریاست ہریانہ میں 5 بجے تک مجموعی طور پر 54.26 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کل 10 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 04:30
دارالحکومت دہلی کے چاندی چوک میں لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اب ووٹ دینے سے محروم ہو گئے ہیں۔
وہیں دہلی کے بٹلہ ہاؤس اور پرانی دہلی جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں رمضان کے باوجود ووٹ دینے کے لیے لوگوں کی لمبی قطار دیکھی جا رہی ہے۔
وقت: 04:10
نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور ان اہلیہ اوشا نے دہلی کے نرمان بھون میں قائم انتخابی مرکز میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 04:00
ریاست بہار میں 4 بجے تک مجموعی طور 49.59 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں آٹھوں سیٹوں پر این ڈی اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 03:30
ریاست مغربی بنگال میں 3 بجے تک تقریبا 70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ان نشستوں پر ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 03:10
ریاست بہار میں 3 بجے تک مجموعی طور 44.73 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں آٹھوں سیٹوں پر این ڈی اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 03:00
الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے گھاٹال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار بھارتی گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا۔
وقت: 02:50
مغربی بنگال کے گھاٹال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار بھارتی گھوش پر آج مبینہ طور پر دو مقامات پر حملے کیے گئے۔ ایک جگہ بھارتی گھوش کے ساتھ ترنمول کانگریس کی خواتین کارکنان نے دھکا مکی کی تو دوسری جگہ ان کی کار بم اور پتھر پھینکے گئے۔
بھارتی گھوش گزشتہ دنوں اپنے پارلیمانی حلقے میں ووٹروں کو مارنے کی دھمکی دینے کی وجہ سے سرخیوں میں آئی تھیں، نیز جمعے کے روز ان کی گاڑی سے ایک لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے تھے۔
وقت: 02:40
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے دہلی میں کے کامراج لان کے این پی پرائمری اسکول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 02:30
قومی دارالحکومت دہلی میں 2 بجے تک 33.65 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ دہلی کی سات نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں ساتوں سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 02:00
ریاست بہار میں 2 بجے تک مجموعی طور 39.95 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں آٹھوں سیٹوں پر این ڈی اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 01:50
ریاست مغربی بنگال میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 55.58 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ان نشستوں پر ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 01:40
چھٹے مرحلے کے لیے ملک بھر میں 12 بجے تک مجموعی طور پر 25.13 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ملک بھر میں 59 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 01:30
ریاست اترپردیش میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 34.92 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 14 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 01:20
ریاست جھارکھنڈ میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 45.29 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں چار پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ چاروں سیٹوں پر گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 01:15
ریاست بہار میں 1 بجے تک مجموعی طور 35.28 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں آٹھوں سیٹوں پر این ڈی اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 01:10
ریاست ہریانہ میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 28.50 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کل 10 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 01:00
مغربی بنگال کے مدنی پور کے بیلدا تھانے علاقے میں ترنمول کانگریس کے کیمپ دفتر میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے چار ارکان زخمی ہو گئے۔
مغر بی بنگال میں عام انتخابات کے چھٹے مر حلے کی پولنگ کے دوران مدنی پور سمیت کئی پارلیمانی حلقوں میں بی جے پی اور ترنمول کا نگریس کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے۔
وقت: 12:50
ریاست مدھیہ پردیش میں ساڑھے 12 بجے تک تقریبا 28 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 12:40
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا نے دہلی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ووٹ ڈالنے کے پرینکا گاندھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہایت اہم ہے۔ اس میں اپنے ملک اور جمہوریت کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے ووٹ ڈالا۔
وقت: 12:30
ریاست جھارکھنڈ میں 12 بجے تک مجموعی طور پر 31.27 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں چار پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ چاروں سیٹوں پر گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 12:20
ریاست بہار میں 12 بجے تک مجموعی طور 29.53 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں آٹھوں سیٹوں پر این ڈی اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 12:10
قومی دارالحکومت دہلی میں 12 بجے تک 19.50 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ دہلی کی سات نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں ساتوں سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 12:05
ریاست ہریانہ میں 12 بجے تک مجموعی طور پر 23.19 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کل 10 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 12:00
دہلی کے معمر ترین 111 سالہ برزگ بچن سنگھ نے سانٹ گڑھ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 11:50
ریاست مغربی بنگال میں بانکورا پارلیمانی حلقے کے 254 انتخابی مرکز پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی کی اطلاع ہے۔
وقت: 11:40
ریاست اترپردیش میں 11 بجے تک مجموعی طور پر 21.98 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 14 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 11:30
یو پی اے کی سربراہ سونیا گاندھی نے دہلی کے نرمان بھون، جبکہ وزیراعلی اروند کیجریوال نے سول لائنز کے انتخابی مراکز پر ووٹ ڈالے۔
وقت: 11:20
ریاست بہار میں 11 بجے تک مجموعی طور 21.52 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 11:15
ریاست مدھیہ پردیش میں 11 بجے تک مجموعی طور 15.98 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 11:10
ریاست جھارکھنڈ میں 11 بجے تک مجموعی طور پر 26.46 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں چار پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں
وقت: 11:05
ریاست بہار کے شیوہر میں ایک سکیورٹی اہلاکار کی گولی لگنے سے ایک انتخابی افسر ہلاک ہو گیا۔ شیوہر پارلیمانی حلقے کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 11:00
قومی دارالحکومت دہلی میں 11 بجے تک 8.18 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ دہلی کی سات نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں ساتوں سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 10:50
ریاست مغربی بنگال میں گھاٹل پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار بھارتی گھوش کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ بی جے پی نے اس حملے کے لیے ترنمول کانگریس کے کارکنان پر الزام عائد کیا ہے۔
وقت: 10:40
ریاست بہار کے ضلع موتیہاری میں ایک انتخابی مرکز پر ووٹ ڈالنے کے بعد ایک ووٹر ہلاک ہو گیا۔
وقت: 10:35
کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے دہلی کے اورنگزیب روڈ پر واقع این پی سینئر سیکنڈری اسکول میں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 10:30
قومی دارالحکومت دہلی میں 10 بجے تک 7.90 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ دہلی کی سات نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں ساتوں سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 10:25
ریاست جھارکھنڈ میں 10 بجے تک مجموعی طور پر 15.36 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں چار پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 10:20
ریاست مدھیہ پردیش میں 10 بجے تک مجموعی طور پر 12.54 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 10:15
ریاست بہار میں 10 بجے تک مجموعی طور 15.85 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 10:10
قومی دارالحکومت دہلی میں آج پولنگ جاری ہے۔ اس دوران دہلی کے مختلف انتخابی مراکز پر دہلی بی جے پی سربراہ منوج تیواری، دہلی کانگریس صدر شیلا دکشت، دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیسودیا، مشرقی دہلی سے بی جے پی کے امیدوار گوتم گمبھیر اور مشرقی دہلی سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی نے اپنے حق رائے دہلی کا استعمال کیا۔
وقت: 10:00
بھارتی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 09:50
ریاست اترپردیش میں نو بجے تک مجموعی طور پر 9.28 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 14 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 09:40
ریاست مغربی بنگال میں نو بجے تک مجموعی طور پر 16.66 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 09:30
ریاست مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کے انتخابات کے دوران بھی تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ جھارگاؤں میں ایک بی جے پی کارکن کی لاش برآمد ہوئی۔ایک ترنمول کانگریس کے کارکن کی بھی لاش ملی ہے۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس کے دو کارکنان کو گولی مار دی گئی ہے اور انھیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وقت: 09:20
ریاست مدھیہ پردیش میں 9 بجے تک مجموعی طور پر 9 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 09:10
قومی دارالحکومت دہلی میں 9 بجے تک 5 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ دہلی کی سات نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ گزشتہ عام انتخابات میں ساتوں سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت: 09:00
ریاست بہار میں 9 بجے تک مجموعی طور 8.30 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ بہار کی آٹھ نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔