ETV Bharat / bharat

گینگسٹر ارون گاولی پیرول پر رہا - ناگپور بنچ نے گروہ باز ارون گاولی کو پیرول پر رہا کیا

بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ نے گینگسٹر ارون گاولی کو جمعرات کے روز پیرول پر رہا کرنے کی ہدایت دی۔

gangster arun gauli released on parole
گینگسٹر ارون گاولی پیرول پر رہا
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 10:03 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:30 PM IST

بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ نے گینگسٹر ارون گاولی کو جمعرات کے روز پیرول پر رہا کرنے کی ہدایت دی۔

جج ایس بی شکرے اور ایم جے جمادار پر مشتمل بینچ نے بیوی کی بیماری کی بنیاد پر گاولی کو پیرول پر رہا کرنے کی ہدایت دی۔ گاولی کی درخواست کو ڈویزنل کمشنر نے پولیس کی منفی رپورٹ کی بنیاد پر خارج کردیا تھا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گاولی ایک گروہ کا لیڈر ہے اور اس کی رہائی سے امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

گاولی کے پیرول کے سابقہ ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے پیرول پر رہا کردیا۔ شیوسینا کے رہنما کملاکر جامسانڈیکر کے قتل کے معاملہ میں تین اگست 2012 میں گاولی اور دیگر کو عدالت نے قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.