اورنگ آباد کرام برانچ پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائکلیں، درجنوں موبائل اور نقد رقم ضبط کی۔
پولیس کا دعوی ہیں کہ یہ گروہ مہاراشٹر، تمل ناڈ اور آندھرا پردیش میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث پایا گیاہے۔
مخصوص اوزاروں کی مدد سے بنکوں سے نکلنے والے افراد کو نشانہ بنانے والے لٹیروں کے اس گروہ کو اورنگ آباد کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔
یہ کارروائی پیٹھن تعلقہ میں انجام پائی۔ پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ملزمین عادی مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں وہ سابقہ چھ معاملوں میں ملوث پائیں گئے ہیں۔
پولیس کے ہتھے چڑھے چھ میں سے چار ملزمان کا تعلق چینئی تمل ناڈو اور دو کا تعلق آندھرا پردیش سے بتایا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں : باپ اور بھائی نے ہی کیا تھا لڑکی کا قتل
پولیس کا دعوی ہیکہ یہ گروہ مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں سرگرم رہا ہے۔ پچھلے دو برس سے مہاراشٹر میں ان کی کارروائیاں بڑھ گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ ایک شہر میں واردات انجام دیکر دوسری ریاست میں چلاجاتا تھا اس طرح یہ کافی عرصہ پولیس کی آنکھ میں دھول جھونکنے میں کامیاب رہے۔ ملزمین کے قبضے سے مسروقہ مال اور نقد ضبط کیا گیا ہے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل سی ڈی آر کی مدد سے بین ریاستی گروہ کو بے نقاب کرنے میں پولیس کو کامیابی ملی لیکن پولیس معاملے کی تہہ میں جاکر اس نیٹ ورک کا صفایا کرنا چاہتی ہے ، اس نہج پر تفتیش جاری ہے۔