ETV Bharat / bharat

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان - international cricket council

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کے روز ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 11:30 AM IST

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 'آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ' کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، کونسل کی جانب سے منگل کو جاری شیڈول کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں کل 31 میچز کھیلے جائیں گے اور اس ٹورنامنٹ کا مقابلہ چار مارچ تا تین اپریل کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ 4 مارچ 2022 کو ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 3 اپریل 2022 کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کے ہیگلی اوول گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کا ٹویٹ
آئی سی سی کا ٹویٹ

اس ٹورنامنٹ میں خواتین کی کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، کورونا وائرس کے بعد خواتین کا یہ پہلا کرکٹ ایونٹ ہے، اس سے قبل مارچ 2020 میں آسٹریلیا میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا تھا، سیمی فائنل 30 اور 31 مارچ کو ہونا ہے جبکہ فائنل 3 اپریل یعنی اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.