اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا نے کانگریس ایم ایل اے گلاب سینھ راجپوت سے خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ جن ارکان اسمبلی نے استعفی دیا ہے انہیں گجرات کی عوام ضرور سبق سکھاے گی اور کانگریس پارٹی بھی ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
کانگریس کے پانچ ارکان اسمبلی کے استعفی سے کانگریس کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر امت چاوڑا نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ پانچوں ارکان اسمبلی کو بی جے پی نے 65 کروڑ میں خریدا ہے۔
بی جے پی خرید فروخت کی سیاست کر رہی ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے تھراد کے ایم ایل اے گلاب سینھ راجپوت نے کہا کہ بی جے پی استعفیٰ دینے والے ایم نے عوام کے بھروسے کو توڑا ہے۔
گلاب سینھ راجپوت تھراد حلقہ سے کانگریس ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 65 کروڑ کہاں سے آے اس استعمال عوام پر کرنے کی بجائے بی جے پی کانگریس کے ایم ایل اے کو خریدنے کے لیے کر رہی ہے۔
انہیں ایک یا دو سیٹ سے فرق نہیں پڑتا وہ گزشتہ 2014 ، 2017 انتخابات میں بھی ایسا ہی کرتی آئی ہے۔ یہ ان کی عادت ہوگئی ہے اور جو لوگ جا رہے ہیں ان کو عوام معاف نہیں کرے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس کے اور کتنے اراکین اسمبلی استعفی دیتے ہیں اور یہ راجیہ سبھا الیکشن کونسا رخ اختیار کرتا ہے۔