ETV Bharat / bharat

رام سنگھ کے پاس قدیم سکوں کا نایاب مجموعہ

سکوں کو جمع کرنے والے رام سنگھ کے پاس قدیم سکوں کا ایک انوکھا مجموعہ ہے، ان مجموعوں میں قدیم دورکے سکے بھی ہیں۔ سکوں کے جمع کرنے کے اس عمل نے رام سنگھ کو ایک الگ شناخت دلائی ہے۔

Coin collection hobby
رام سنگھ کے پاس قدیم سکوں کا ایک نایاب مجموعہ
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 7:52 PM IST

چھتیس گڑھ کے رہنے والے رام سنگھ اگروال کو سکے جمع کرنے کا بے حد شوق ہے۔ اپنے اس شوق پر انہوں نے لاکھوں روپے صرف بھی کیے ہیں۔

رام سنگھ کے پاس قدیم سکوں کا ایک نایاب مجموعہ

قدیم سکوں کو جمع کرنے والے رام سنگھ کے پاس سکوں کا ایسا منفرد مجموعہ ہےکہ اسے دیکھنے والا دانتوں تلے انگلی دبانے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ ان کے پاس موجود سبھی سکے قدیم دور کے ہیں مزید وہ اپنے اس عمل میں مسلسل لگے ہوئے بھی ہیں۔ یعنی سکے جمع کرنے کا جنون اب بھی وہی ہے جو پہلے تھا۔

رام سنگھ اگروال ڈسٹرکٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کوربا کے صدر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں سنہ 1970 کے عشرے میں ایک بینک منیجر نے سکہ جمع کرنے کے عمل سے متعارف کرایا تھا۔

رام سنگھ اپنے کاروبار کے تعلق سے ایک بار 'یو سی او بینک' کا دورے پر تھے تبھی ایک بینک منیجر سے وہاں ان کی ملاقات ہوئی جس نے انہیں کوئن فیکٹری منٹ سے متعلق معلومات فراہم کیں مزید انہوں نے اس بات سے بھی انہیں مطلع کیا کہ بھارتی حکومت متعدد اوقات میں ورثہ کے طور پر سکہ جاری کرتی ہے جسے وہ وقتا فوقتا منگا کر جمع کرتے رہتے ہیں۔ بینک مینیجر کے اس عمل نے رام سنگھ کو کافی متاثر کیاجس کے بعد وہ خود بھی سکہ جمع کرنے کے عمل سے جڑ گئے۔

رام سنگھ اگروال کے ذریعے جمع کیے گئے سکوں کے مجموعہ میں برطانوی اور مغل دور حکومت کے تقریبا 1000 نایاب سکے موجود ہیں۔ اپنے اس جذبہ اور شوق کو پوارا کرنے میں مسلسل سرگرداں رام سنگھ اب حکومت کی جانب سے جاری سکوں کو بذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ منگاتے ہیں۔

رام سنگھ نے پہلی بار سنہ 1947 میں سکہ کا آرڈر دیا تھا تب سے یہ ان کا شوق و جذبہ بن چکا ہے۔

  • ان کے پاس 1500 بعد مسیحی (AD) کے ایسے سکے بھی موجود ہیں جو مغل دور حکومت کے ہیں جن پر اردو تحریر آویزاں ہیں۔
  • مزید رام سنگھ کے پاس کچھ ایسے سکے بھی موجود ہیں جن پر ہندو مذہب کے بھگوان رام اور ان کی اہلیہ سیتا کے عکس آویزاں ہیں۔ مزید 1700 عیسوی کے جارج کنگ کی تصویر والے سکے بھی موجود ہیں۔
  • برہادسوارا مندر کے ایک ہزار سال مکمل ہونے پر نکالے گئے 1000 کے سکہ بھی ان کے پاس موجو دہیں۔ سوامی ویویکانند کی 150 ویں یوم پیدائش پر جاری کیے گئے 150 روپے کے سکے بھی ان کے پاس موجود ہیں۔
  • مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کےموقع پر جاری کئے گئے 150 روپے سکے بھی ان کے پاس موجود ہیں۔
  • سکھ مذہب کے ب انی اول گروناک دیو کی 550 ویں یوم پیدائش پر جاری کیے گئے 550 روپے کے سکے بھی ان کے پاس موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

سوپور کو چھوٹا لندن بنانے کا بی جے پی کا وعدہ، تانگہ ریلی کا انعقاد

ان سکوں کو جمع کرنے کے شوق میں رام سنگھ اگروال نے تقریبا 30 بیرون ممالک کا سفر بھی کیا ہے۔ سکوں کے جمع کرنے کے تعلق سے ان کا مزید یہ بھی کہنا ہےکہ میں نے اندرون ملک میں جہاں جہاں کا بھی سفر کیا وہاں کی مندروں سے میں نے کچھ نایاب اور قیمتی سکے جمع کیے۔ رام سنگھ نے مزید یہ بھی بتایا کہ سکوں کے جمع کرنے کے جذبے نے انہیں ایک الگ پہچان سے روبرو کرایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.