ETV Bharat / bharat

مارچ 2020 تک مفت وائی فائی کا وعدہ - ٹیلی کام اور آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد

دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ٹیلی کام اور آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد نے تقریبا 48،000 دیہاتوں کو مفت وائی فائی کا وعدہ کیا، جو اگلے تین ماہ تک حکومت 'بھارت نٹ منصوبے' کے ذریعے منسلک ہیں۔

Free WiFi promises to 48000 villages by March 2020 in india
مارچ 2020 تک 48،000 دیہاتوں کو مفت وائی فائی کا وعدہ
author img

By

Published : Dec 26, 2019, 12:34 PM IST

وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ 'ہم نے پہلے ہی بھارت نیٹ کے ذریعہ 1.3 لاکھ گرام پنچایتوں کو جوڑ دیا گیا ہے۔ ہمارا ہدف یہ ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولیات کو ڈھائی لاکھ گرام پنچایتوں تک پہنچایا جائے'۔

خدمات کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے پرساد نے کہا کہ 'ہم بھارت نیٹ سے منسلک تمام دیہات میں مارچ 2020 تک وائی فائی مفت فراہم کریں گے۔ بھارت نیٹ اقدام کے ساتھ ، مرکز کا مقصد تمام ڈھائی لاکھ گرام پنچایتوں کو آپٹیکل فائبر کے ذریعے جوڑنا ہے'۔

وہ ریواری (ہریانہ) میں ڈیجیٹل گاوں گورواڑہ کے افتتاحی موقع پر خطاب کررہے تھے۔ پرساد نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد ہے کہ اگلے 3-4 برسوں میں کل دیہاتوں میں سے کم از کم ٪ 15 کو ڈیجیٹل ولیج میں تبدیل کیا جائے۔

ڈیجیٹل ولیج کس کامن سروس سینٹر (CSC) ایس پی وی نے اپنی وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے ماتحت فروغ ریا تھا۔ یہ ایک ایسا گاؤں ہے جہاں ضلعی، ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کی مختلف ای خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ ان میں بینکنگ، انشورنس، ٹیلی میڈیسن، پنشن اور ای گورننس خدمات شامل ہیں۔ ایسے گاؤں میں ایل ای ڈی بلب اسمبلی یونٹ، سینیٹری نیپکن یونٹ اور دیہی وائی فائی انفراسٹرکچر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : انٹرنیٹ پر پابندی سے آن لائن کاروبار ٹھپ

سی ایس سی ایس پی وی کے سی ای او دنیش تیاگی نے کہا کہ 'ابتدائی طور پر اس اسکیم کو بطور پائلٹ پانچ مقامات پر لاگو کیا گیا تھا۔

رواں برس کے عبوری بجٹ میں اس وقت کے وزیر خزانہ پیوش گوئل نے پانچ برسوں میں حکومت کے ایک لاکھ دیہات کو ڈیجیٹل ولیج کے طور پر نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ کام ملک میں CSCs کی پہنچ کو بڑھا کر حاصل کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.