آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے واضح کیا ہے کہ کسانوں کو فراہم کی جانے والی بجلی ہمیشہ مفت ہوگی اور ایک بھی کنکشن کو برخواست نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت کے اصلاحات سے کسی ایک بھی کسان پر بوجھ عائد نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اسکیم کو بہتر بنایاجارہا ہے اور آئندہ 30تا35برسوں تک مفت بجلی کی سپلائی جاری رہے گی۔
آندھراپردیش کابینہ کا اجلاس جعمرات کو منعقد ہوا جس کی صدارت جگن موہن ریڈی نے کی۔کابینہ نے مفت بجلی کی اسکیم۔نقدی کی منتقلی کی منظوری دی۔اس موقع پر جگن نے کہا کہ تمام زرعی کنکشنس کو باقاعدہ بنایاجارہا ہے۔بینک اکاونٹ کسان کے نام پر ہونے چاہئے۔بجلی کے بل کی رقم راست طورپر اس اکاونٹ میں ڈالی جائے گی۔اس سے کسان پر کوئی بوجھ عائد نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی قونصلیٹ حیدرآباد کی کووڈ-19 معلوماتی سریز