ETV Bharat / bharat

ممبئی لاک ڈاؤن: بھوکوں کو کھانا کھلانے کی کوششیں تیز

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 5:03 PM IST

کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں کئی سماجی تنظیمیں غریبوں و ضرورتمندوں کو کھانا کھلانے کا کام کررہی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے درمیان بھوکوں کو کھانا کھلانے کی کوششیں تیز

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور اور اسٹریٹ پر رہنے والا طبقہ تمام تر ہوٹلیں بند ہونے کی وجہ سے کافی پریشان ہے۔

لیکن ان مزدوروں کی اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے ممبئی کے ہی چند لوگ ایسے ہیں جو کھانا بنا کر اور انھیں تلاش کر ان میں کھانا تقسیم کررہے ہیں تاکہ ممبئی میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے۔

ممبئی سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ضرورتمند لوگوں کو کھانا تقسیم کرنے والے ان چند افراد سے گفتگو کی جو گلیوں کوچوں میں گھوم گھوم کر بھوکوں کو کھانا پہنچارہے ہیں۔

کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں بڑھتا جا رہا ہے بھارت میں بھی یہ مہلک وبا اپنے پیر تیزی سے پھیلا رہا ہے۔

بھارت میں اس وائرس کی زد سے بچنے کے لیے حکومت نے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا جس کا آج دوسرا دن ہے، اس وائرس سے اب تک 13 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 634 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اس وائرس سے اب تک 25 ریاستیں متاثر ہو چکی ہیں۔

ان میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے، یہاں کورونا وائرس کے 124 تصدیق شدہ معاملے سامنے آچکے ہیں، جبکہ دوسری سب سے زیادہ متاثر ریاست کیرالہ ہے، یہاں اب تک 112 افراد میں اس وہائی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.