ETV Bharat / bharat

دم گھٹنے سے چار افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:22 PM IST

صفائی ورکرز سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

دم گھٹنے سے چار افراد ہلاک
دم گھٹنے سے چار افراد ہلاک

تملناڈو کے ضلع توتوکُڑی کے قلعہ چیکَّارکُڈی گاؤں میں ایک گھر کے سیپٹک ٹینک کی صفائی کرنے کے دوران جمعرات کو دم گُٹھنے سے چار افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاکتوں کی شناخت بالاکرشنن (23)، اساکِّی راجا (20)، دنیش (20) اور پنڈی (24) کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام تیرونیلویلی ضلع کے ویراونلّور کے باشندے ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت ہوا جب صفائی اہلکار سیپٹک ٹینک کے تیسرے دور کی صفائی میں مصروف تھے۔ صفائی اہلکاروں میں سے ایک زہریلی گیس کی زد میں آ کر ٹینک کے اندر بے ہوش ہو کر گر گیا۔ ایک دوسرے کو بچانے کے لیے دیگر اہلکار بھی ٹینک میں اترے اور ہر کوئی بیہوش ہو کر ٹینک میں گر گیا۔ اس کی اطلاع ملنے پر شریوئیکُنتم تھانے سے تملناڈو فائر برگیڈ محکمہ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹیک سے لاشوں کو نکالا۔ لاشوں کو توتوکُڑی سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے مکان مالک کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.