بنگلور سٹی پولیس نے بتایا کہ '11 اگست کو بنگلور میں ہونے والی تشدد کی تحقیقات کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں'۔
سٹی پولیس کے مطابق 'اس کشیدگی کے دوران تین افراد ہلاک اور 60 کے قریب افراد زخمی ہوگئے، جس میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں'۔
سٹی پولیس کے اہلکار نے بتایا ہے کہ 'اس دوران فورنسکز ٹیم نے ڈی جے ہالی پولیس اسٹیشن اور کے جی ہالی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں تفتیش کی شروعات کردی ہے'۔
بتایا جارہا ہے کہ 11 اگست کی رات کن بنگلور میں کانگریس کے رکن اسمبلی سرینواس مورتی کے بھتیجے نوین نے توہین آمیز اور 'مذہبی جذبات کو ٹھیس' پہونچانے والی پوسٹ شئیر کیا۔ جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ بعد میں اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
اطلاع کے مطابق مورتی کے گھر میں مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کے علاوہ کانگریس کے ایم ایل اے اکھنڈا سرینواسمورتی کے رہائشیوں پر بھی حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس رات مقامی مسلمانوں نے مل کر ہندووں کے مذہبی مقام مندر کی حفاظت کی اور اسے کسی بھی طرح نقصان پہنچنے سے محفوظ رکھا، جس کی عوام میں خوب تعریف کی جارہی ہے۔