آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ کل رات دیر گئے ضلع کے تماپور گاوں کی قومی شاہراہ نمبر16کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کو لاری نے ٹکر دے دی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ لاری کے ڈرائیور کی لاپرواہی سے یہ حادثہ پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔حادثہ کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس نے اس ٹریفک کو بحال کیا۔