اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریلوے کوچ فیکٹری کے قیام کے لئے ریاستی حکومت نے میدھا سروو ڈرائیور پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی کے ساتھ اکتوبر2017میں یادداشت مفاہمت کی تھی۔اس مقصد کے لئے کسانوں سے ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی گئی۔
یہاں ٹرین کی بوگیاں،کوچس اور ویگنس کی تیاری کا کام کیاجائے گا۔اس پروجیکٹ پر 800کروڑروپئے کا صرفہ عائد ہوگا۔توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ 2022میں مکمل ہوگا۔اس کے ذریعہ تقریبا 2000افراد کو راست یا بالواسطہ طورپر ملازمت کے مواقع حاصل ہوں گے۔