ETV Bharat / bharat

سابق مرکزی وزیر بوٹا سنگھ نہیں رہے

بوٹا سنگھ تیسرے، چوتھے، پانچویں اور ساتویں لوک سبھا کے رکن رہے، اس کے بعد 1984، 1991، 1998 اور 99 میں سیہور جالور سے رکن پارلیمان رہے۔

سابق مرکزی وزیر بوٹا سنگھ نہیں رہے
سابق مرکزی وزیر بوٹا سنگھ نہیں رہے
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 10:01 AM IST

Updated : Jan 2, 2021, 10:34 AM IST

اطلاعات کے مطابق بوٹا سنگھ ایمز میں زیر علاج تھے۔ بوٹا سنگھ کے انتقال کی خبر ملتے ہی سیہور میں ان کے حامیوں میں غم کے لہر دوڑ گئی۔

رکن پارلیمان کے طور پر بوٹا سنگھ نے سیہور میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیے تھے، بوٹا سنگھ کے انتقال پر سیہور کے عوام نے ان کے ترقیاتی کاموں کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بوٹا سنگھ سیہور سے چار مرتبہ رکن پارلیمان رہ چکے ہیں، انہوں نے جالور - سیہور لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد علاقے میں ٹریفک وسائل کا جال بچھا دیا۔ آبوروڈ سیہور اور جالور میں بس اسٹیشن کی عمارتوں کی تعمیر ۔ سڑکوں کی تعمیر۔ جالور میں صنعتی یونین قائم کیا، جس سے مقامی لوگوں کو ورزگار ملا۔

اس کے علاوہ سیہور اور جالور کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ رہتے ہوئے دہلی پولیس سی آر پی ایف، بی ایس ایف، وغیرہ میں پولیس جوانوں کی بھرتی جالور اور سیہور ضلع صدر میں منعقد کروائی جس سے سینکڑوں نوجوانوں کو نوکری ملی۔

پہلی بار سیہور اور جالور ضلع میں بی ایس این ایل موبائل کے ٹاورز نصب کیے گئے، اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام کیے، جسے بوٹا سنگھ کے کام جانا جائے گا۔

جالور ضلع کو ٹرین سے جوڑنے کا کام بھی بوٹا سنگھ نے ہی کیا تھا۔ بوٹا سنھ تیسرے، چوتھے، پانچویں اور ساتویں لوک سبھا کے رکن رہے، اس کے بعد 1984، 1991، 1998 اور 99 سیہور جالور سے رکن پارلیمان رہے۔

Last Updated : Jan 2, 2021, 10:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.