ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر منموہن سنگھ اسپتال سے رخصت

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دو دنوں قبل سینے میں درد اور سانس کی تکلیف ہونے کے سبب دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

image
mage
author img

By

Published : May 12, 2020, 2:02 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی صحت میں بہتری آنے کے بعد آج صبح انھیں دہلی کے ایمس اسپتال سے تقریباً 11:30 بجے رخصت کردیا گیا۔

موجودہ وقت میں قہر برپا کردینے والے کورونا وائرس کی دو علامتیں ڈاکٹر منموہن سنگھ میں پائی گئی تھیں جس کی وجہ سے انھیں اتوار کی شب 8:45 کو ایمس میں فوری طور پر داخل کرایا گیا تھا۔

سانس لینے میں تکلیف اور بخار ہونے کی وجہ سے انھیں کورونا وائرس سے متاثر مانا جارہا تھا لیکن اچھی خبر یہ رہی کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ نگیٹیو آیا۔

پیر کے روز بھی ان کے دیگر تمام ٹیسٹ کی رپورٹ نارمل آئیں، انھیں گزشتہ روز آٹھ بجے آئی سی یو سے نکال کر نجی وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم کو سب سے زیادہ پریشانی سانس لینے میں ہورہی تھی اور ساتھ ہی انھیں سینے میں درد ہونے کی شکایت بھی ہوئی جس کی وجہ سے ان کے گھروالے کافی پریشان ہوگئے تھے۔ لیکن سبھی رپورٹ نارمل آنے کے بعد ان کے گھروالوں نے راحت کی سانس لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.