ETV Bharat / bharat

سابق وزیر اچن نائیڈو کو ضمانت ملی

ٹی ڈی پی کے رکن اسمبلی کو ای ایس آئی میں بدعنوانی کرنے کے الزام میں اے پی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

سابق وزیر اچن نائیڈو کو ضمانت ملی
سابق وزیر اچن نائیڈو کو ضمانت ملی
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 3:36 PM IST

آندھراپردیش کے سابق وزیر اچن نائیڈو کی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ نے اچن نائیڈو کو دو لاکھ روپئے ضمانت کی رقم جمع کروانے اور ملک چھوڑ کر نہ جانے کی ہدایت دی۔

ٹی ڈی پی کے رکن اسمبلی کو ای ایس آئی میں گھوٹالہ کرنے کے الزام میں اے پی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اچن کی گرفتاری متنازعہ تھی کیونکہ وہ پہلے ہی سے بیمار بتائے گئے۔گرفتاری کے بعد گنٹور کےایک ہسپتال میں ان کا آپریشن کیا گیا۔ سرجری کے کچھ دن بعد انھیں کورونا انفکشن ہوگیا۔

آندھراپردیش حکومت نے مذکورہ رہنما کا عدالتی احکامات کے بعد نجی اسپتال میں علاج کروایا۔

تلگو دیشم رہنما نارا لوکیش نے اچن نائڈو کی گرفتاری پر وائی ایس آر حکومت پر نکتہ چینی کی۔ اور اچن کے کورونا مثبت ہونے کی وجہ حکومت کا رویہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پونے اور حیدرآباد میں ماروتی سوزو کی خریداری شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.