کنبے کے ذرائع کے مطابق کانگریس کے سینیئر رہنما ہنس راج بھاردواج نے شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔
ہنس راج بھاردواج نے مرکزی حکومت میں بطور وزیر قانون ملک کی خدمت کی ہے۔ وہ 2009 سے 2014 تک مرکزی وزیر قانون رہے۔ اس کے بعد پانچ برس تک کرناٹک کے گورنر بھی رہے۔
سپریم کورٹ میں وکیل رہے ہنس راج بھاردواج کے ایڈوکیٹ بیٹے ارون بھاردواج کے مطابق سابق مرکزی وزیر کی آخری رسوم پیر کو شام چار بجے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائے گی۔ اس سے پہلے ان کے جسد خاکی کو آخری درشن کے لیے ڈیفنس کالونی واقع رہائش گاہ میں رکھا جائے گا۔