انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پرنب مکھرجی کے انتقال سے وطن عزیز کے باشندوں اور ان کوسخت صدمہ پہنچا ہے۔ پرنب دا بہت خوش مزاج شخص تھے، اور تمام لوگوں سے پیار سے ملتے تھے، آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ ملک کو ان کی کمی محسوس ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرنب مکھرجی کو اپنی خدمات اور قوم کے لئے ناقابل فراموش شراکت کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایشور سے دعا کی کہ وہ آنجہانی پرنب مکھرجی کی روح کو سکون و شانتی عطا کرے اور مصیبت کی اس گھڑی میں سوگوار لواحقین کو صبر عطا کرے۔