سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی گزشتہ برس 17 نومبر کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی مدت کے دوران کئی اہم مقدمات میں فیصلے صادر کیے تھے۔
ان میں سب سے اہم مقدمہ بابری مسجد اراضی تنازع کیس تھا، رنجن گگوئی سپریم کورٹ کے 13 ماہ تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے چیف جسٹس کے دفتر کو آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے، سبريمالا مندر اور رفئل لڑاکا طیارہ سودا پر فیصلہ سنایا، اپنی مدت کے دوران انہوں نے 47 اہم ترین فیصلے سنائے۔