ETV Bharat / bharat

جسٹس مارکنڈے کاٹجو عمران خان کے مرید ہو ئے

کبھی عمران خان کی سخت نکتہ چینی کرنے والے بھارت کے سابق چیف جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے عمران خان کی ستائش کرکے سخت گیر ہندؤں کی مخالفت مول لے لی ہے۔

Markande Katju
author img

By

Published : Mar 2, 2019, 1:53 PM IST

سپریم کورٹ کے سبکدوش جج مارکنڈے کاٹجو نے لکھا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کی رہائی کے فیصلے سے وہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے مرید ہو گئے ہیں۔

اپنے اس بیان کے بعد مارکنڈے کاٹجو سرخیوں میں ہیں۔
دراصل انہوں نے ٹویٹ کیا تھا:'میں پہلے عمران خان کی نکتہ چینی کرتا تھا، لیکن پاکستان کے پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس کے دوران ان کی تقریر کو سن کر میں ان کا مرید ہو گیا ہوں'۔

انہوں نے مزید لکھاتھا:' عمران خان نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی تلخیوں کو کم کرنے کے لیے بہت ہی دانشمندانہ اور شعوری انداز میں تقریر کی۔ انہیں سننے کے بعد میں ان کا مرید ہو گیا ہوں۔

ان کے اس بیان کو پاکستانی اخبار 'دی ایکسپریس ٹریبیون' کی ویب سائٹ پر یہ خبر شائع کی ہے۔

غورطلب ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے حمایتی ہیںاور بات چیت کے ذریعے ہی ہر مسئلہ سلجھانا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے وزیر اعظم مودی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

عمران خان نے اپنی اس تقریر کے دوران ہی بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کے اس اعلان کے بعد گزشتہ رات پاکستانی حکام نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو بھارت کے حوالے کر دیا۔ وہ اٹاری واگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس آگئے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.