ETV Bharat / bharat

سابق بلاک پرمکھ اور جے ڈی یو کے رہنما نجم خان کا انتقال - ضلع گیا کے امام گنج بلاک

ضلع گیا کے شیرگھاٹی سب ڈویژن کے معروف سیاستدان و سماجی کارکن نجم خان کا 65 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے، ان کی موت کی وجہ قبل کی حرکت بند ہونا بتایا جا رہا ہے۔

سابق بلاک پرمکھ اور جے ڈی یو کے رہنما نجم خان کا انتقال

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 11:15 AM IST

ضلع گیا کے امام گنج بلاک کے بیلوار کے رہائشی اور سینئر جے ڈی یو رہنما و علاقے کے معروف سماجی کارکن نجم خان کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے، تدفین بیلوار قبرستان میں عمل میں آئیگی۔

پسماندگان میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، مرحوم نجم خان کا علاقے کے بڑے زمینداروں میں شمار ہوتا ہے، امام گنج بلاک میں دومرتبہ پرمکھ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

انکا تعلق بہار کی حکمراں جماعت جے ڈی یو سے بھی رہا ہے، ان کے انتقال پر گیا جے ڈی یو نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے، ضلع صدر جے ڈی یو محمد الیکزنڈر خان نے نجم خان کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار میں پسماندگان اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ نجم خان کے سانحہ ارتحال کی بھرپائی نہیں ہو سکتی ہے۔

وہ اس علاقے کے بڑے رہنما اور سماجی کارکن تھے، ان کے انتقال پر پورا علاقہ سوگوار ہے، انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جے ڈی یو ان لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

جے ڈی یو کے ترجمان شریکانت پرساد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نجم خان کی موت سے علاقے میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ ہرگز پورا نہیں ہوسکتا، مقبول رہنما اور مخیر شخص کے علاوہ وہ گوناگوں کئی شخصیتوں کے مالک تھے جس سے امام گنج اور شیرگھاٹی کا آج علاقہ محروم ہوگیا ہے ان کی موت کی وجہ سے علاقہ بہت غمگین ہے، ضلع ترجمان نے کہا کہ خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ ان کے اہل خانہ کو صبر اور ہمت عطا فرمائے۔

تعزیتی بیان دینے والوں میں بریندر کمار دانگی، پروفیسر کوشلیندر سنگھ، محمد ارشاد، رام پرتی بھارتی، محمد اکرام، رستم علی، فصیح احمد، نوشاں خان وغیرہ کا نام قابل ذکر ہےنوٹ ڈیسک برائے مہربانی نجم خان کی تصویر واٹس ایپ پر ڈالا ہے وہاں سے لے لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.