ETV Bharat / bharat

سابق وزیراعلی ترون گوگوئی کا انتقال - علاج چلنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا

ریاست آسام کے تین بار وزیراعلی رہ چکے مسٹر گوگوئی 25 اگست کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں جے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا۔ 20 دنوں تک علاج چلنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا۔

Former Assam CM Tarun Gogoi passes away
Former Assam CM Tarun Gogoi passes away
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 7:48 PM IST

Updated : Nov 23, 2020, 8:37 PM IST

گوہاٹی: آسام کے سابق وزیراعلی ترون گوگوئی کا پیر کے روز انتقال ہوگیا۔ وہ 86 برس کے تھے اور کورونا سے متاثر تھے۔

وزیر صحت ہیمنتا شرما نے سابق وزیراعلی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔ مسٹر شرما نے کہا کہ گوہاٹی میڈیکل کالج و اسپتال (جی ایم سی ایچ) کے ڈاکٹروں نے آج شام پانچ بجکر 34 منٹ پر مسٹر گوگوئی کے انتقال کی اطلاع دی۔

مسٹر گوگوئی کا جی ایم سی ایچ کے انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں یکم نومبر سے علاج چل رہا تھا۔ وہ 21 نومبر سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ جے ایم سی ایچ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ماہرین سے رابطہ کرکے ان کی صحت کی نگرانی کررہی تھی۔ مسٹر گوگوئی اگست سے تین بار جے ایم سی ایچ میں داخل ہوچکے تھے۔

ریاست کے تین بار وزیراعلی رہ چکے مسٹر گوگوئی 25 اگست کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں جے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا۔ 20 دنوں تک علاج چلنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا۔

مسٹر گوگوئی کو آکسیجن کی سطح کم ہونے کے سبب 24 ستمبر کو دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اکتوبر کے آخری ہفتے میں انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ سابق وزیراعلی کو ایک بار پھر یکم نومبر کو اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

Last Updated : Nov 23, 2020, 8:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.