ETV Bharat / bharat

اے پی کے سابق وزیر اچن نائیڈو 14 دنوں کیلئے عدالتی تحویل میں

اے سی بی کی عدالت نے سابق وزیر و تلگودیشم کے ڈپٹی فلور لیڈر کے اچن نائیڈو کو ای ایس آئی گھپلے میں مبینہ طورپر ملوث ہونے پر 14دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 4:32 PM IST

Former AP minister Achan Naidu in judicial custody for 14 days
اے پی کے سابق وزیر اچن نائیڈو 14 دنوں کیلئے عدالتی تحویل میں

اے سی بی کے عہدیداروں جنہوں نے سریکا کلم ضلع کے نماڈا گاؤں سے اچن نائیڈو کو ای ایس آئی ہسپتالوں میں دواؤں اور طبی آلات کی خریداری کے معاملہ میں بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں ان کو گرفتار کیا تھا، کو وجئے واڑہ کے اے سی بی کے دفتر کل شب10.30 بجے لے گئے۔

رسمی کارروائی کی تکمیل کے بعد ان کو اے سی بی کے جج کی قیامگاہ پر1.30 بجے شب پیش کیاگیا۔ اے سی بی جج نے ان کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں دے دیا اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ان کو علاج کی سہولت فراہم کرے کیونکہ ان کی حال ہی میں سرجری ہوئی ہے۔

اے سی بی کے عہدیداروں نے سابق وزیر کو سب جیل منتقل کردیا۔ ان کو طبی معائنہ کیلئے آج صبح سب جیل سے گنٹور کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے سی بی کے جوائنٹ ڈائرکٹر روی کمار نے کہا کہ 'سات افراد بشمول سابق وزیر کو دواؤں اور آلات کی خریداری کے گھپلے کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار سابق وزیرکی صحت کی خرابی پر ان کا جی جی ایچ گنٹور میں علاج کروایا جارہا ہے جس کے بعد ان کو سب جیل بھیج دیاجائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ ای ایس آئی کے سابق ڈائرکٹر سی کے رمیش کمار اس معاملہ میں ملزم نمبر ایک ہیں اور ان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اچن نائیڈو اس معاملہ میں ملزم نمبر دو ہیں۔

گرفتار تلگودیشم لیڈر کے وکیل وینکٹیشورلو نے میڈیا سے کہا کہ اے سی بی کورٹ کے جج نے عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ ان کو طبی علاج کی سہولت فراہم کی جائے اور اس سلسلہ میں ان کو رپورٹ پیش کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.