جئے شنکر کے بنگلہ دیش پہنچنے پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبد المومن اور بھارت کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش ریوا گنگولی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش میں واقع بھارتی ہائی کمشنر نے ٹویٹ کیا کہ بنگلہ دیش بھارت کا اہم ساتھی ہے اور ایک درمیانی پلر ہے اور بھارت کی پالیسی ہے کہ پڑوسی سب سے پہلے۔
وزیر خارجہ جئے شنکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے جس میں وہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن اور وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے دورہ امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم اور روہنگیا مسئلہ پر بات چیت کی جائے گی۔
اس سے قبل 7 اگست کو بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں اور بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں وزارت داخلہ کی سطح پر دو طرفہ بات چیت بھی کی تھی۔ دونوں فریقین نے اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور سرحد پر سیکوریٹی اور انتظام میں تعاون کو بہتر کرنے پر بات کی تھی۔