ملک میں ماحولیاتی آلودگی اور اسکے تحفظ کے لئے نوجوانوں نے سائکلنگ کی اہمیت اور ملک میں ہم آہنگی فضا کے تئیں بیداری لانے کے مقصد سے راجستھان سے کشمیر تا کنیا کماری تک سائیکل سے سفر شروع کیا۔
کشمیر سے کنیا کماری کی مسافت تقریباً پانچ ہزار کلومیٹرہے، اس طویل سفر کو سائیکل سے طے کرنے کا عزم لے کرنکلنے والے جئے پور کے نوجوان مختلف ریاستوں سے گزرتے ہوئے مسلم اکثریتی شہر ممبرا پہنچے جہاں شہریوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔
جے پور سے تعلق رکھنے والےنوجوانوں کا یہ گروپ ماحولیاتی تحفظ کے تعلق سے لوگوں میں بیداری لانے کے غرض سے 17 نومبر کو بھارتی ریاست جموں کشمیر کے کٹرا سے نکلا، اس گروپ نے 15 دسمبر تک کشمیر سےکنیا کماری تک کاسفر سائیکل سے مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔جسکی مسافت تقریبا 5 ہزار کلومیٹر۔
یہ نوجوان ماحولیاتی تحفظ کا پیغام تعلیمی، سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ اسکول کالجوں میں جاکردے رہے ہیں۔ کشمیر سے نکل کر یہ نوجوان پنجاب، ہریانہ، دہلی، راجستھان،گجرات ہوتے ہوئے مہاراشٹر کے شہر ممبرا پہنچے ہیں۔
ملک میں بیداری مہم کے پیغام کو لے کر نکلنے والے گروپ کے جوان رمیش بھردواج نے بتایا کہ ہم لوگ روزانہ پچاس کلومیٹر سے لے کر 200 کلومیٹرتک کا سفر طے کرتےہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ اب تک یہ گروپ تقریباً 2500 کلومیٹر کی طویل مسافت طے کر چکا ہے۔سفر کے دوران کئی تالاب اور سڑکوں کی صفائی کرکے وہاں کے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش بھی کی، نیز وہ جہاں جاتے ہیں شجرکاری ضرور کرتے ہیں۔
ان سائیکل سواروں نے بتایا کہ آج ماحولیات کو لےکر ہر شخص پریشان ہے درخت کی کمی اور موٹر گاڑیوں کی کثرت کی وجہ سے ماحولیات متاثر ہو رہا ہے۔جس کے سبب انسانی زندگی کو روز بہ روز خطرہ لاحق ہوتا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: فوجیوں میں خونیں تصادم، 6 ہلاک
جس کے سبب ہم یہ پیغام لےکر نکلے ہیں کہ موٹر گاڑیوں سے گریز کریں اور سائیکل چلائیں تاکہ آپ صحت مند رہیں اور ماحول بھی محفوظ رہے۔