کلب نے میدان میں اترنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک دیگر انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو کورونا کے سبب کروڑوں پونڈز کے نقصان کا سامنا ہے ۔
بيانكونیری کے مطابق کھلاڑیوں نے چھوٹے گروپ میں سماجی فاصلے پر عمل کرکے ٹریننگ شروع کی ہے۔
ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ فیڈرل میڈیکل سائنٹیفک کمیشن کے خطوط رہنما پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ٹیم بڑے سطح پر ٹریننگ شروع کرے گی۔ کچھ دنوں پہلے جوئنٹس کے ڈینیل رگانی، بلیس ماتدی اور پاؤلو دبالا کورونا سے متاثر پائے گئے تھے لیکن بعد میں یہ تینوں صحت مند ہو گئے۔
دوسری جانب معروف انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب انہیں اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوچکا ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے کلب 142سال پرانے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے تیسری سہ ماہی کے نتائج افشا کیے جس میں بڑے پیمانے پر نقصان ظاہر کیے گئے اور آئندہ سہ ماہی میں مزید بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کلب کے مالیاتی معاملات کے سربراہ کلف میٹی نے کہا کہ اگر انگلش پریمیئر لیگ کا سیزن مکمل ہو گیا تو بھی ٹی وی ریونیو کی مد میں 2 کروڑ پونڈ کا نقصان ہو گا جبکہ مارچ کے تین ہفتوں میں کلب کے 9 میچ ملتوی ہونے سے کلب کو اضافی 80 لاکھ پونڈ کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کُل 11 میچ ملتوی ہوئے ہیں۔
بیٹی نے کہا کہ وبا کی وجہ سے یوروپا لیگ اور ایف اے کپ کے میچ ملتوی ہونے کی وجہ سے اسپانسرشپ کی مد میں بھی کلب کو مالی خسارہ ہوا جبکہ اولڈ ٹریفورڈ میں کلب کا اسٹور بند ہونے سے ریٹیل سیل پر بھی فرق پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان میچ والے دن کے رینیو پر پڑا ہے کیونکہ یہ بات صاف ظاہر ہے کہ آنے والے طویل عرصے تک مستقبل میں اسٹیڈیم میں میچ شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ صرف 15مارچ کو شیڈول ٹوٹنہم کے خلاف میچ نہ ہونے سے ہمیں 40 لاکھ پونڈ کا نقصان ہوا اور اس طرح کے حالات کی ہمیں مثال نہیں ملتی اور ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ یہ بحران راتوں رات ختم نہیں ہو گا۔