ETV Bharat / bharat

یونیسیف کی رپورٹ میں انکشاف: بچوں کی صحیح پرورش میں بھارت سب سے پیچھے - دنیا میں پانچویں سب سے بڑی معیشت والا ملک بھارت

دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت والا ملک بھارت بچوں کی صحیح پرورش و پرداخت کے تعلق سے 131 ویں رینک پر ہے جبکہ سری لنکا، بھوٹان جیسے ممالک بھارت سے کافی آگے ہیں۔

یونیسیف: بھارت بچوں کی صحیح پرورش میں سب سے پیچھے

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 2:03 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:00 PM IST

بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والا عالمی ادارہ یونیسیف کی جانب سے شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت بچوں کی پرورش و پرداخت کے تعلق سے پوری دنیا میں 131 ویں نمبر پر ہے۔

یونیسیف کی جانب سے جاری انڈیکس میں بھارت عراق، جبوتی، نامیبیا، سری لنکا، بھوٹان جیسے ممالک سے بھی بہت پیچھے ہے۔

یہی نہیں انڈیکس کے مطابق بھارت کو لوور میڈیکل انکم والا ملک بھی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ چین اس فہرست میں بھارت سے بہت آگے 43 ویں رینک پر ہے، جسے اپرمیڈیکل انکم والا ملک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بچوں کی صحت کے تعلق سے بھی کافی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ زمین اب بچوں کے لیے کافی خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

یونیسیف کی اس رپورٹ کے مطابق بچوں کی صحیح پرورش و پرداخت کے تعلق سے ناروے پہلے نمبر پر جبکہ جنوبی کوریا دوسرے اور نیدر لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

وہیں یوروپین ملکوں میں فرانس چوتھے پر آئرلینڈ پانچویں اور ڈینمارک چھٹے نمبر پر ساتوین پر جاپان اور بیلجیم ہیں، آٹھویں نمبر پر آئس لینڈ جبکہ نویں اور دسویں رینک پر برطانیہ کو رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راجستھان: نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، ویڈیو وائرل

بھوٹان 113 اور سری لنکا 68، سعودی عرب 36، نیوزی لینڈ 32، اسرائیل 24 اور آسٹریلیا 20 ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت ان تمام ملکوں سے کافی پیچھے131 ویں نمبر پر ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.