ETV Bharat / bharat

دہلی و ہریانہ میں سیلاب کا خطرہ بڑھا - وزیر اعلی اروند کجریوال

ہریانہ کے هتنی كنڈ بیراج سے گزشتہ 40 برسوں میں پہلی بار آٹھ لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی جمنا میں چھوڑے جانے کے بعد دہلی اور ہریانہ میں دریا کے کنارے اور اس کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے۔

دہلی و ہریانہ میں سیلاب کا خطرہ بڑھا
author img

By

Published : Aug 21, 2019, 12:26 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:28 PM IST

یہ سطح بدھ کی صبح دس بجے 206.60 میٹر کے اوپر پہنچ گئی۔ یہ خطرے کے نشان سے ایک میٹر زیادہ ہے۔ دہلی میں چھ برسوں کے بعد جمنا دوبارہ طغیانی پر ہے۔

سیلاب کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے لوہے کے پلوں پر سڑک اور ریل ٹریفک پہلے ہی روک دیا گئی تھی۔ جمنا کے کنارے رہ رہے ہزاروں لوگوں کو نکال کر ریلیف مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش اور بادل پھٹنے کے سبب سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 381 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 25 دیگر لاپتہ ہیں۔

دہلی و ہریانہ میں سیلاب کا خطرہ بڑھا

ہریانہ کے هتھنی كنڈ بیراج سے اتوار کو 8.28 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے جس کی وجہ سے دہلی میں سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اس پانی کو دہلی پہنچنے میں 72 گھنٹے کا وقت لگنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا تھا۔ آج آبی سطح 207 میٹر تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

دہلی میں سیلاب کے خطرے کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلی اروند کجریوال نے متعلقہ محکموں کے افسران کےساتھ پیر کو ملاقات کرکے اس سے پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کرکے سیلاب سے نمٹنے کی ہدایات دی تھیں۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ جان و مال کا نقصان نہ ہو، اس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

انتظامیہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پختہ انتظامات کئے ہوئے ہے۔ اس سے پہلے سال 2013 میں 8.06 لاکھ کیوسک پانی جمنا میں چھوڑا گیا تھا جس سے پانی کی سطح 207.32 میٹر تک پہنچ گئی تھی۔

انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور ان کے رہنے کے لئے بڑی تعداد میں تمبوؤں کا انتظام کیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو نکال کروہاں پہنچایا گیا ہے۔ جمنا کے نشیبی علاقہ میں رہنے والے کل 23860 لوگوں کو نکالا جانا تھا اور ان کے لئے 2120 خیموں کا انتظام کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سیلاب کے حالات میں کسی بھی قسم کی مدد کے لئے دو ٹیلی فون نمبرز: 01122421656 اور 011 21210849 بھی جاری کئے ہیں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.