ETV Bharat / bharat

حراستی موت کے معاملے میں مزید پانچ پولس اہلکار گرفتار - تمل ناڈو نیوز

کرائم برانچ کے پولس حکام نے تمل ناڈو کے ستھانکلم تھانہ میں زیر حراست باپ بیٹے کی موت کے معاملے میں مزید پانچ پولس اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔

five police men arrested in sathankulam custodial death
گرفتار
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 5:42 PM IST

سی بی سی آئی ڈی نے پولس حراست میں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے سے جے بنیکس (31) اور پی جئےراج (60) کی موت کے معاملے میں بدھ کی دیر رات کو ان پولس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ان دونوں کا گزشتہ ماہ پولس کی تحویل میں موت ہوگئی تھی۔ محکمہ پولس سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سب۔ انسپکٹر پالدورئی، کانسٹیبل ویئل موتھو، چیلادورئی، فرانسس تھامس اور ہیڈ کانسٹیبل سمادورئی شامل ہیں۔

گزشتہ 19 جون کو جب یہ واردات ہوئی تھی، تو یہ پولس اہلکار ستھانکلم تھانے میں تعینات تھے۔ اس کے ساتھ ہی اس سلسلے میں گرفتار پولیس اہلکاروں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

گرفتار پولیس اہلکاروں میں سے ویئل موتھو، چیلادورئی اور سمادورئی کو آج صبح مدورئی سنٹرل جیل میں بند کیا گیا ہے، جبکہ فرانسس تھامس اور پالدورئی توتیکورین جیل میں بند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سب کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 (قتل)، 201 (ثبوت مٹانے) اور 347 (غیر قانونی قید) 107 (سازش) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.