گرفتار شدہ پانچوں ملزمین کی شناخت فیروز جاوید غلام کے طور پر ہوئی ہے، ان میں سے کچھ چاند جبکہ کچھ جعفرآباد کے باشندے بتائے جارہے ہیں۔
الزام کے مطابق انکت شرما کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوئے سلمان سے انکشاف کے بعد ان سبھی ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
پولیس کے مطابق سلمان سے موصول معلومات کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ایک عینی شاہد کے بیان بھی درج کیے گئے ہیں۔ اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ان کی شناخت کیے جانے کے بعد سبھی کی گرفتاری ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق انکت شرما کے قتل میں کم از کم دس سے بارہ گفراد شامل تھے۔
حالانکہ انکت شرما قتل کیس میں عآپ سے معطل کونسلر طاہر حسین سے بھی پولیس پوچھ گجھ کررہی ہے، اس کے کردار کی بھی جانچ ہو رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر حسین کے خلاف کوءی ثبوت ملتا ہے تو اس کی بھی گرفتاری کی جائے گی۔