اس حادثے میں ٹرک میں سوار دیگر 13 مزدور زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس تعلق سے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش تیواری نے بتایا کہ حیدرآباد سے اترپردیش جارہا ایک ٹرک گزشتہ شب نرسنگھ-ناگپور شاہراہ پر پاٹھا گاؤں کے نزدیک بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکراکر پلٹ گیا۔
حادثے میں پانچ مزدوروں کی موت ہوگئی اور تیرہ زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تمام زخمی مزدروں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ٹرک میں 20 مزدور سوار تھے۔
تیواری نے بتایا کہ ٹرک میں سوار مزدوروں میں 9 اترپردیش کے آگرہ کے رہنے والے ہیں اور 11 ایٹہ سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث تمام مزدور ٹرک میں سوار ہو کر اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔