ETV Bharat / bharat

صحافی کے قتل میں ملوث پانچ ملزمین گرفتار - بدمعاشوں نے صحافی پر گولی چلائی

صحافی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ افراد ان کی بھانجی کو ہراساں کررہے ہیں۔

صحافی پر گولی چلانے والے ملزمین گرفتار
صحافی پر گولی چلانے والے ملزمین گرفتار
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 2:23 PM IST

اترپردیش پولیس نے غازی آباد کے ایک صحافی پر حملے کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر پیر کی شب وجئے نگر میں کچھ بدمعاشوں نے گولی چلادی تھی۔

اطلاعات کے مطابق، صحافی کو اپنی بھانجی کو ہراساں کرنے کے بارے میں پولیس میں شکایت درج کرنے کے کچھ دن بعد گولی مار دی گئی۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

غازی آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کلانیدھی نیتھنی نے بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں غازی آباد کے وجے نگر میں نامعلوم افراد نے ایک صحافی کو گولی مار دی تھی۔

ایس ایس پی نے بتایا ، "اس معاملے میں پانچ ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں وجئے نگر میں نامعلوم افراد نے ایک صحافی کو گولی مار دی تھی۔ صحافی کے بھائی نے ہمیں اطلاع دی تھی کہ کل ان کی بہن کے گھر سے واپسی کے دوران ان پر حملہ کیا گیا تھا۔"

یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، صحافی وکرم جوشی نے وجئے نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ افراد ان کی بھانجی کو ہراساں کررہے ہیں۔

گزشتہ روز بدمعاشوں نے ان کی رہائش گاہ کے قریب جوشی پر فائرنگ کی۔ جوشی کے سر پر گولی لگی ہے۔یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

جوشی کے بھائی ، انکت جوشی نے کہا ، "کچھ دن پہلے کچھ افراد ان کی بھانجی کو ہراساں کررہے تھے اور میرے بھائی نے اس کی مخالفت کی تھی اور تھانے میں شکایت بھی درج کی تھی ۔انہوں نے مزید کہا پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس بھی درج کیا تھا"۔

یہ بھی پڑھیں:کانپور کے دس تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.