ETV Bharat / bharat

تلنگانہ کے پہلے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی چل بسے - کارپوریٹ اسپتال میں علاج

تلنگانہ کے سابق وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کا گزشتہ شب حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا، ان کی عمر86 برس تھی۔

تلنگانہ کے پہلے وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی کا انتقال

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 11:37 AM IST

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں، ریڈی جو گذشتہ ماہ کوویڈ 19 سے مثبت پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، وہ اس انفیکشن سے روبہ صحت ہو گئے تھے۔ تاہم علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

پیشرو ضلع نلگنڈہ کے دیورکنڈہ کے نیری دوگماں گاوں میں کاشتکار کے خاندان میں پیدا ہونے والے نرسمہا ریڈی حکمران جماعت ٹی آرایس کے سینئر رہنما تھے، انہوں نے ٹریڈ یونین رہنما کے طور پر اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا، تاہم سماجی جہدکار رام منوہر لوہیا کے نظریات سے متاثر ہو کر انہوں نے سیاست میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: بہار انتخابات: بی جے پی کا انتخابی منشور آج جاری ہوگا

وہ 1978 اور 1985 میں دو مرتبہ جنتاپارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ مشیرآباد سے اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 2001 میں چندرشیکھرراو کی جانب سے ٹی آرایس پارٹی کے قیام کے بعد علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی تحریک میں بھی حصہ لیا تھا۔

انہوں نے سال 2004 تا 2006 کے دوران متحدہ اے پی میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی کابینہ میں وزیر کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں اور پھر بعد ازاں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 2014 سے 2018 تک ٹی آرایس کی حکومت میں وزیر داخلہ کے طورپر خدمات انجام دیں۔

وہ تلنگانہ کے پہلے وزیرداخلہ تھے، ریڈی ٹی آرایس کے ٹکٹ پر 2004 میں مشیرآباد حلقہ سے تیسری مرتبہ منتخب ہوئے تھے، ان کو کونسل کے رکن کے طورپر کابینہ میں شامل کیاگیا تھا، سال 2018کے اسمبلی انتخابات میں ان کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کیاگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.