ETV Bharat / bharat

بہار انتخابات: پہلے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری دن

بہار میں تین مراحل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے ہیں، پہلے مرحلے کے لیے 71 نشستوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔

بہار انتخابات: پہلے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری دن
بہار انتخابات: پہلے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری دن
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 8:03 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، تمام امیدوار آج شام 5 بجے تک انتخابی مہم چلاسکتے ہیں، 71 اسمبلی نشستوں کے لیے 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، پولنگ کو لے کر انتظامیہ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کی کچھ نشستیں ماؤنواز متاثرہ علاقوں میں آتی ہیں، جہاں الیکشن کمیشن نے جلد ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 35 اسمبلی نشستوں پر پر شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں: مودی کی ریلی میں لالو سے ملنے پہنچی بزرگ خاتون

28 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 66 امیدوار میدان میں ہیں، پولنگ شروع ہونے کا وقت صبح سات بجے ہے، لیکن الیکشن کمیشن نے مختلف علاقوں میں پولنگ کے اختتام کا وقت مختلف طے کیا ہے۔

اسمبلی کی 36 نشستوں پر ووٹنگ جلد ختم ہوجائے گی

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پہلے مرحلے کی 4 نشستوں پر صبح 7 بجے سے شام 3 بجے تک پولنگ ہوگی، اسی کے ساتھ ساتھ 27 نشستوں پر صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

پہلے مرحلے کی پانچ نشستوں پر شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے، باقی 35 نشستوں پر رائے دہندگان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے، پہلے مرحلے کی 14 نشستیں پسماندہ اور انتہائی پسماندہ ذات کے لئے مخصوص ہیں۔ پہلے مرحلے میں ماؤنواز متاثرہ علاقوں میں متعدد قانون ساز اسمبلی کی نشستیں آتی ہیں۔ جن میں چین پور، نوی نگر، کٹنبہ نیز جموئی ضلع کی بہت سی نشستیں نکسل سے متاثر ہیں۔

در حقیقت سکیورٹی کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام نکسل متاثرہ اسمبلی حلقوں میں بھاری تعداد میں نفری تعینات کردی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے کنٹرول فارم تشکیل دیا جارہا ہے، جو پارٹی کے ای وی ایم لے جانے کے بعد مستقل طور پر کام کرنا شروع کردے گی۔ انتظامی عہدیداروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 2 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکسل متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.