ETV Bharat / bharat

لیہہ میں بھارت کا پہلا جیوتھرمل منصوبہ، مفت بجلی کی فراہمی - لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے پر لیفٹیننٹ گورنر اور مقامی رکن پارلیمنٹ جامیانگ شیرنگ نامگیال کی موجودگی میں لداخ کی یونین ٹیرٹری ایڈمنسٹریشن، لداخ خود مختار ہل ڈویلپمنٹ کونسل لیہہ اور او این جی سی انرجی سنٹر نے دستخط کیے۔

India's first geothermal project in Leh
لیہ میں بھارت کا پہلا جیوتھرمل منصوبہ، عام عوام کو مفت بجلی ملے گی
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 10:51 AM IST

بھارت کے پہلے جیوتھرمل فیلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے قیام کے لئے ایک تاریخی سہ فریقی معاہدہ کیا گیا ہے۔

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے اسے کاربن سے آزاد لداخ کے مقصد کے حصول کی طرف ایک قدم قرار دیا۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے پر لیفٹیننٹ گورنر اور مقامی رکن پارلیمنٹ جامیانگ شیرنگ نامگیال کی موجودگی میں لداخ کی یونین ٹیرٹری ایڈمنسٹریشن، لداخ خود مختار ہل ڈویلپمنٹ کونسل لیہ اور او این جی سی انرجی سنٹر نے دستخط کیے۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش پیدا کی جائے گی اور عام عوام کو 100 فیصد مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.