ضلع مجسٹریٹ آندرا وامسی نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی رات 114 نمونوں کی موصول جانچ رپورٹ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ شخص کوتوالی تھانہ علاقے کے اورچھا گیٹ کا رہنے والا ہے، ان کی عمر تقریبا 59 سال ہے۔
متاثرہ شخص کو میڈیکل کالج کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے اور وہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے، انتظامیہ مریض کے رابطے میں آئے لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں مشغول ہے، اس بیچ اورچھا گیٹ، سینر گیٹ اور سبھاش گنج کے باشندوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔