ETV Bharat / bharat

ناگالینڈ میں کورونا کا پہلا کیس آیا سامنے - ناگالیند میں کورونا کا ہلا کیس

شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں کورونا کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے، موصول اطلاعات کے مطابق ناگالینڈ کے کوہیما میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ناگالینڈ میں کورونا کا پہلا کیس آیا سامنے

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 11:42 AM IST

ایک عہدیدار نے پیرکو بتایا کہ ناگالینڈ کے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ ریاست میں کورونا کا پہلا کیس درج کیا گیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق اس شخص میں کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے بعد اسے گوہاٹی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے بعد اس میں کورونا کی تشخیص پوئی۔

آسام کے وزیرصحت ہمانتا بسوا شرما نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کیا ہے اور کہا کہ 'دیما پور کے ایک نجی اسپتال میں کووڈ 19 کے علامات پائے جانے کے بعد ایک مریض کو گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

شرما نے مزید کہا کہ جس شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اس کا دہلی کے نظام الدین مرکز سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ تبلیغی جماعت کے کسی بھی پروگرام سے منسلک نہیں ہے۔

اس دوران ناگالینڈ کی حکومت نے کوہیما کے مختلف مقامات کو سیل کردیا ہے، بشمول مریض کا رہائشی علاقہ اور اسپتال جہاں اسے ابتدائی طور پر علاج کے داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.