اطلاعات کے مطابق اندھیری کے ویرا دیسائی روڈ پر واقعہ پینسلوانیہ پارک بلڈنگ کے ساتویں منزل پر آگ لگ گئی جو یش راج فلم اسٹوڈیو کے روبرو واقع ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب اس علاقہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ علاقہ گنجان آبادی اور افرا تفری کے لیے خاصا بد نام ہے۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں مقام واقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔