ETV Bharat / bharat

امت شاہ کے خلاف مقدمہ درج

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں گذشتہ روز بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا، ایشور چندر ودیا ساگر کا مجسمہ بھی توڑ دیا گیا تھا۔

author img

By

Published : May 15, 2019, 11:16 AM IST

amir shah road show

کولکاتہ کے امہر اسٹریٹ تھانے میں بی جے پی کے صدر امت شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ مقدمہ ودیا ساگر کالج کے طلبا کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔

گزشتہ روز کولکاتہ میں امت شاہ کے روڈ شو کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ ترنمول کانگریس کی قیادت والی طلبہ تنظیم اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان پتھر بازی، آگ زنی، یہاں تک کہ ودیا ساگر کالج میں مشہور سماجی مصلح ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمے کو بھی توڑ دیا گیا۔

اس حادثے میں تاحال 35 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے ممتابنرجی کی انتخابی ریلی پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے آج الیکشن کمیشن ساڑھے 11 بجے انتخابی تجزیہ کاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.