موصولہ اطلاعات کے مطابق خبر میں سیکیورٹی فورسز اور چار مشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے غیر مصدقہ دعوے کیے گئے تھے۔
آپ کو بتا دیں کہ ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر ادھم پور میں ایک سرچ آپریشن چلایا تھا، کیوںکہ علاقے میں مشتبہ افراد کے ہونے کی اطلاع موصول ہو ئی تھی، حالانکہ یہ آپریشن پرامن ختم ہوا تھا۔
ایس ایس پی راجیو پانڈے کے مطابق ادھم پور میں پولیس عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی جعلی خبریں شائع کی گئی تھیں جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وہیں ایس ایس پی راجیو پانڈے نے کہا کہ ملزم کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج کے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس فیس بک صارف کا پتہ لگا رہی ہے جس نے اس خبر کو ادھم پور ڈونگری نیوز پر پوسٹ کیا تھا۔
وہیں ایس ایس پی نے لوگوں سے اپیل کی ہے اگر سوشل میڈیا پر کوئی جعلی خبریں پھیلاتا ہے تو اس بابت پولیس کو مطلع کر کے اس کا تعاون کریں۔