ETV Bharat / bharat

شاہین اسکول انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج

شمال مغربی کرناٹک کے ضلع  بیدرمیں پولیس نے بچوں کو ڈرامہ پیش کرنے کی وجہ سے شاہین اسکول اور اس کے مالک کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 30, 2020, 5:23 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:27 PM IST

شاہین اسکول کے انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج

بتایا جارہا ہے کہ بیدر کے شاہین اسکول میں ایک ڈرامہ پیش کیا گیا تھا، جس میں مبینہ طور پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ’قابل اعتراض‘ چیزیں دکھائی گئیں۔ یہ ڈرامہ 21 جنوری کو پیش کیا گیا تھا۔ جس کے خلاف 26 جنوری کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق شاہین ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ اور اساتذہ نے کم عمر بچوں کو کسی ایسے ڈرامے میں حصہ لینے کے لیے کہا ہے جہاں بچے یہ کہہ کر قابل اعتراض زبان استعمال کررہے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چپل سے مارنا چاہئے۔

ویڈیو: شاہین اسکول کے انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ اس ڈرامہ میں غلط فہمیاں پھیلا گئی ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں کو شہریت (ترمیمی) قانون اور مجوزہ این آر سی کی وجہ سے ملک چھوڑنا پڑے گا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو محمد یوسف کے نام سے ایک فیس بک اکاؤنٹ سے ریکارڈ شدہ لائیو اپ لوڈ کی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں مذکور یو آر ایل اب موجود نہیں ہے۔

ضلع میں نیو ٹاؤن پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر میں شاہین اسکول کے صدر یا ہیڈ اور شاہین اسکول کے انتظامیہ کو ملزم 1 اور 2 قرار دیا گیا ہے ۔

ان پر دفعہ 504 (امن کی خلاف ورزی کی نیت سے جان بوجھ کر توہین)، 505 (2) (طبقات کے مابین دشمنی، نفرت یا بغض پیدا کرنے یا اس کے فروغ دینے کے بیانات)، 124 اے (ملک بدرجہ آرائی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 153A (فروغ دینا، عدم استحکام کو فروغ دینے کی کوشش) اور تعزیرات ہند کے 34 (مشترکہ ارادے) بھی عائد کیا گیا ہے۔

یہ ایف آئی آر نیلش نامی اے بی وی پی کارکن کی درج کردہ شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

یہ ایف آئی آر شاہین اسکول کے صدر انتظامیہ و دیگر کے خلاف درج کی گئی ہے۔

شہریت ترمیم قانون کے خلاف پورے ملک میں بلا لحاظ مذہب و ملت کے عوام احتجاج کر رہے ہیں۔

شہر میں افواہوں کا بازار گرم ہے جس کی وجہ سے محکمہ پولیس نے شہر میں امن و امان کے خاطر پولیس کا بندوبست کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بیدر کے اسکول پر ’ملک سے غداری‘ کا مقدمہ درج

سپریٹنڈینٹ آف پولیس سری دھر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور شہر میں امن امان کو برقرار رکھیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی آر کے تین دن بعد بھی ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Intro:

Body:شاہین اسکول کے صدر انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج

Conclusion:کرناٹک.... شہریت ترمیم قانون کے خلاف پورے ملک میں بلا لحاظ مذہب و ملت کے عوام احتجاج کر رہے ہیں.

جن میں دھرنا نعرے بازی اور کارنر میٹنگ شامل ہیں.

تاہم سکول کے طلباء نے اس قانون کے خلاف ڈرامہ کرنے پر اسکول کے انتظامیہ کے لئے بعض تشویش بن گیا.

اور ویڈیو گرافی کرکے اس کو فیس بک پر ڈالنے کی وجہ سے اس قانون کی تائید کرنے والے عناصر نے اس بارے میں پولیس میں شکایت کی جس پر ایف آئی آر درج ہوا ہے.

یہ واقعہ بیدر کے شاہین اسکول کا ہے.

یہ ایف آئی آر شاہین سکول کے صدر انتظامیہ و دیگر کے خلاف میں کی گئی ہے.
شہر میں افواہوں کا بازار گرم ہے جس کے چلتے محکمہ پولیس نے شہر میں امن و امان کے خاطر پولیس کا بندوبست کیا ہے سپریڈنٹ آف پولیس سری دھر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دے اور شہر میں امن امان کو برقرار رکھیں واضح رہے کہ ایف آئی آر کے تین دن بعد بھی ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.