آندھراپردیش کےوزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سی ایم کیمپ آفس میں تلگو فلمی ستاروں سے ملاقات کی۔
چرنجیوی ، نگرجونا ، راجامولی ، سی کلیان ، سریش بابو ، دل راجو اور پروڈیوسر پوٹلوری وراپرساد کی قیادت میں جگن سے ملاقات کی۔
انھون نےفلم انڈسٹری کی ترقی ، مسائل اور ان کے حل پر وزیراعلی سےتبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نےکہاکہ ان کی حکومت آندھرا پردیش میں تلگو فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کے لئے تیار ہے۔
اس موقع پر چیرنجیوی نے کہا کہ وزیر اعلی 15 جولائی کے بعد اے پی میں فلموں کی شوٹنگ کرنے کی اجازت دی ہے۔
اے پی حکومت نے ریاست میں تلگو فلم انڈسٹری کی سہولت کے لئے ایک خصوصی جی او جاری کیا ہے۔ اس موقع پر فلم کمیونٹی نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔
شوٹنگ کے خدوخال وزیر نانی اور دیگر عہدیدار ترتیب دیں گے۔
حکومت تلنگانہ نے پہلے ہی شوٹینگ کی اجازت دے دی ہے۔